نئی دہلی 13نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے دہلی اور قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) میں زہریلی آلودگی کوکنٹرول کرنے کے سلسلے میں دائردرخواست پر مرکز، دہلی، ہریانہ، پنجاب اور اتر پردیش کی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس اے ایم کھانولکر کی بینچ نے آج درخواست پر سماعت کی۔بینچ نے کہا کہ کسی بھی عدالت میں آلودگی سے متعلق دی جانے والی درخواستوں کی سماعت پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔